Monday 14 March 2011

شہادتین کیا ہیں؟

شہادتین کیا ہیں؟

 اپنی رائے دینے والے تو بہت ہوں گے مگر ہم یہاں اپنی رائے نہیں احادیث سے بات کریں گے


احادیث و اخبار معصوم علیہ سلام سے معلوم ہوتا ہے کہ امام برحق کی 50 علامات ہیں

جن میں سے ایک یہ ہے۔

جب امام شکم مادر سے باہر آئے تو اول زمین پراپنی ہتھیلیاں رکھے اور شہادتین پڑھے

حوالہ۔ مجمع الفضائل (مناقب علامہ ابن شہرآشوب) جلد اول دوم صفحہ نمبر143


اب دیکھنا یہ ہے امام نے اس دنیا میں آتے ہی کونسی شہادتین ادا کی ظاہر ہے وہی شہادتین ہوں گی

تو اب دیکھیں امام علی علیہ سلام نے کیا پڑھا

جب مولا علی علیہ سلام پیدا ہوئے تو سجدے میں گئے یہ پڑھتے ہوئے


اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمد رسول اللہ و اشھد ان علیا وصی محمد رسول اللہ

 حوالہ۔ مجمع الفضائل (مناقب علامہ ابن شہرآشوب)جلد اول دوم صفحہ نمبر 271


بی بی سیدہ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا اگرچہ امام تو نہیں مگر پھر بھی انہوں نے جو آتے ہی شہادتین پڑھی وہ بھی ملاحظہ کریں

اشھد ان لا الہ الا اللہ و ان ابی رسول اللہ سید الانبیا و ان بعلیا سید اوصیا و ولدی سادۃ الاسباط

 حوالہ ۔ کتاب بحار الانوار جلد 3 صفحہ 9-10  

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجھم نے کونسی شہادتین پڑہی


اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ و ان جدی محمد رسول اللہ و ان ابی امیر المومنین پھر ایک ایک امام علیہ سلام کا نام لیا اور آخر میں اپنا نام لیا      حوالہ ۔ بحار الانوار جلد 11 صفحہ 39

اب دیکھنا پڑے گا کیا امام علیہ سلام کے نزدیک یہی شہادتین ہیں کیا کسی کو یہ پڑھوائی بھی

تو ملاحظہ کریں


کتاب معجزات آل محمد ص میں جلد 1 صفحہ 222 پرمولا علی علیہ سلام کا معجزا لکھا ہے

حضرت کا چٹان ہٹا کر پانی برآمد کرنا اور راہب کا اسلام قبول کرنا


علامہ ہاشم بحرانی جنہوں نے تفسیر بُرہان بھی لکھی ہے شیخ مفید کی ارشاد کے حوالے سے لکھتے ہیں

پوری حدیث پڑھنے کے لئے کتاب ملاحظہ کریں ہم یہاں مطلوبہ حصہ لکھ رہے ہیں

حضرت نے ہاتھ دراز کیا اور فرمایا کہ تم کلمہ شہادتین پڑھو

راہب نے کہا:۔

اشھد لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمد عبدہ ورسولہ واشھد انک وصی رسول اللہ واحق الناس با لامرہ من بعدہ

مولاعلی علیہ سلام نے راہب کو روکا نہیں کہ یہ شہادتین نہیں تم تجاوز کر رہے ہو بس محمد رسول اللہ تک شہادتین ہے
 
اب تشہد میں کیا پڑھنا چاہیے اب حدیث ملاحظہ کریں

فروع کافی جلد 2 باب تشھد و سلام باب نمبر 29 حدیث نمبر 3 صفحہ نمبر 102

امام محمد باقر علیہ سلام سے پوچھا تشھد میں کم سے کم کیا پڑھا جائے۔ فرمایا شہادتین۔

اب ہم نے تو دلیل دے دی اب آگے پڑھنے والے کی مرضی ہاں کوئی سوال کسی کے ذہن میں ہو توضرور کہیں اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ہمیں صحیح طریقے سےدین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی رائے کو دین میں شامل کرنے سے محفوظ

علی وارث

No comments:

Post a Comment